(۱۷۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْحَاکِمُ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا شَبِیبُ بْنُ غَرْقَدَۃَ
أَنَّہُ سَمِعَ حِبَّانَ بْنَ الْحَارِثِ یَقُولُ: أَتَیْتُ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ وَہُوَ مُعَسْکِرٌ بِدَیْرِ أَبِی مُوسَی فَوَجَدْتُہُ یَطْعَمُ فَقَالَ: ادْنُ فَکُلْ۔ فَقُلْتُ: إِنِّی أُرِیدُ الصَّوْمَ۔ فَقَالَ: وَأَنَا أُرِیدُ الصَّوْمَ۔ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَعَامِہِ قَالَ لاِبْنِ النَّبَّاحِ: أَقِمِ الصَّلاَۃَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ عبد الرزاق ۷۶۰۹]
(١٧٩٦) حبان بن حارث کہتے ہیں کہ میں سیدنا علی بن أبی طالب (رض) کے پاس آیا، وہ ابو موسیٰ کے کنویں کے پاس لشکر میں تھے، میں نے انھیں کھانا کھاتے ہوئے پایا تو انھوں نے کہا : قریب ہو جاؤ اور کھاؤ، میں نے کہا : میں نے روزے کا ارادہ کیا ہے، انھوں نے کہا : میں نے بھی روزے کا ارادہ کیا تھا، جب کھانے سے فارغ ہوئے تو انھوں نے ابن نباح سے کہا : نماز کی اقامت کہو۔