hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 17988

.

سنن البيهقي

17988
Sunan Al Bayhaqi
(١٧٩٨٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ ہَاشِمٍ الْبَغَوِیُّ وَأَبُو یَعْلَی الْمَوْصِلِیُّ وَالْحَسَنُ النَّسَوِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا ہُدْبَۃُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ کُلُّہُنَّ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ إِلاَّ الَّتِی فِی حَجَّتِہِ عُمْرَۃٌ فِی الْحُدَیْبِیَۃِ أَوْ زَمَنَ الْحُدَیْبِیَۃِ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ وَعُمْرَۃٌ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ وَعُمْرَۃٌ مِنَ الْجِعْرَانَۃِ حَیْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَیْنٍ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ وَعُمْرَۃٌ مَعَ حَجَّتِہِ ۔ ہَذَا حَدِیثُ إِبْرَاہِیمَ وَقَالَ الْحَسَنُ : عُمْرَۃٌ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ ۔ وَقَالَ أَبُو یَعْلَی : عُمْرَتُہُ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہُدْبَۃَ ۔ وَفِی ہَذَا دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّہُ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَیْنٍ بِہَا۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فَأَمَّا مَا احْتَجَّ بِہِ أَبُو یُوسُفَ مِنْ أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لَمْ یَقْسِمْ غَنَائِمَ بَدْرٍ حَتَّی وَرَدَ الْمَدِینَۃَ وَمَا ثَبَتَ مِنَ الْحَدِیثِ بِأَنْ قَالَ وَالدَّلِیلُ عَلَی ذَلِکَ أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَسْہَمَ لِعُثْمَانَ وَطَلْحَۃَ وَلَمْ یَشْہَدَا بَدْرًا فَإِنْ کَانَ کَمَا قَالَ فَہُوَ یُخَالِفُ سُنَّۃَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لأَنَّہُ یَزْعُمُ أَنَّہُ لَیْسَ لِلإِمَامِ أَنْ یُعْطِیَ أَحَدًا لَمْ یَشْہَدِ الْوَقْعَۃَ وَلَمْ یَکُنْ مَدَدًا وَلَیْسَ کَمَا قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - غَنَائِمَ بَدْرٍ بِسَبْرٍ شِعْبٍ مِنْ شِعَابِ الصَّفْرَائِ قَرِیبٌ مِنْ بَدْرٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٧٩٨٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے عمرہ کے علاوہ چار عمرے کیے باقی سب ذی القعدہ میں تھے ایک عمرہ حدیبیہ میں یا حدیبیہ کی صلح کے موقع پر ذی القعدہ میں ہوا اور ایک عمرہ آئندہ سال اور ایک جعرانہ سے لوٹنے پر جب آپ حنین کی غنیمتیں تقسیم کرنے آئے تھے اور ایک عمرہ آپ نے اپنے حج کے ساتھ کیا تھا۔ یہ ابراہیم کی حدیث ہے جبکہ حسن نے بالضبط عمرۃ من الحدیبیۃ کہا ہے۔ اس میں دلیل ہے کہ آپ نے حنین کے مقام پر ہی غنیمت کا مال بھی تقسیم کیا تھا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ ابو یوسف نے جو دلیل لی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدر کا مال غنیمت مدینہ میں پہنچ کر تقسیم کیا اور جو حدیث میں ثابت ہے اس پر دلیل یہ ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عثمان اور طلحہ (رض) کے لیے بدر کا حصہ رکھا جبکہ وہ بدر میں نہیں آئے۔ اگر اسی طرح ہے تو یہ سنت کے مخالف ہے کیونکہ امام یا امیر کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ کسی کو غنیمت سے کچھ دے جبکہ وہ اس میں شامل نہ رہا ہو اور وہ مددگار نہ رہا ہو جبکہ یہ اس طرح نہیں ہے کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر کی غنیمتیں سبر نامی جگہ پر تقسیم کیں جو صفراء کی گھاٹیوں میں سے ایک گھاٹی ہے اور بدر کے قریب ہے۔