(١٨٠١٠) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِیِّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی سَفَرٍ فَأَصَابَ النَّاسَ حَاجَۃٌ شَدِیدَۃٌ وَجَہْدٌ فَأَصَابُوا غَنَمًا فَانْتَہَبُوہَا وَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِی إِذْ جَائَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَمْشِی عَلَی فَرَسِہِ فَأَکْفَأَ قُدُورَنَا بِقَوْسِہِ ثُمَّ جَعَلَ یُرَمِّلُ اللَّحْمَ بِالتُّرَابِ ثُمَّ قَالَ : إِنَّ النُّہْبَۃَ لَیْسَتْ بِأَحَلَّ مِنَ الْمَیْتَۃِ ۔ أَوْ : إِنَّ الْمَیْتَۃَ لَیْسَتَ بِأَحَلَّ مِنَ النُّہْبَۃِ ۔ الشَّکُّ مِنْ ہَنَّادٍ ۔ [صحیح ]
(١٨٠١٠) انصار کا ایک آدمی کہتا ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر پر نکلے۔ لوگوں کو مسلسل کام کی وجہ سے کھانے کی سخت حاجت ہوئی۔ ان کو کچھ بکریاں مال غنیمت میں ملیں ان لوگوں نے ان میں سے کچھ لیا اور اس وقت ہنڈیاں پک رہی تھیں۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو آپ اپنے گھوڑے پر چل رہے تھے اور اپنی کمان سے ہنڈیوں کو الٹا رہے تھے اور گوشت میں مٹی ملا رہے تھے۔ پھر آپ نے فرمایا : ” لوٹی ہوئی مردار سے زیادہ حلال نہیں ہے “ یا فرمایا : ” مردار لوٹی ہوئی چیز سے زیادہ حلال نہیں ہے۔ “ یعنی یہ دونوں حرام ہیں۔