(١٨٠١٧) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ بْنُ الْحَمَّامِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَۃَ بْنَ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ بَنِی قُرَیْظَۃَ لَمَّا نَزَلُوا عَلَی حُکْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَرْسَلَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَجَائَ عَلَی حِمَارٍ فَلَمَّا کَانَ قَرِیبًا مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : قُومُوا إِلَی سَیِّدِکُمْ أَوْ إِلَی خَیْرِکُمْ ۔ فَقَالَ : إِنَّ ہَؤُلاَئِ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِکَ ۔ قَالَ : فَإِنِّی أَحْکُمُ فِیہِمْ أَنْ یُقْتَلَ مُقَاتِلَتُہُمْ وَتُسْبَی ذَرَارِیُّہُمْ ۔ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : حَکَمْتَ بِحُکْمِ الْمَلِکِ وَرُبَّمَا قَالَ حَکَمْتَ بِحُکْمِ اللَّہِ ۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٠١٧) ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں : جب بنوقریظہ نے سعد بن معاذ کو اپنا ثالث بنایا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو پیغام بھیجا، وہ گدھے پر سوار ہو کر آئے۔ جب وہ مسجد کے قریب آئے تو آپ نے فرمایا : ” اپنے سردار یا اپنے اچھے کی طرف اٹھو۔ “ آپ نے فرمایا : ان لوگوں نے آپ کو ثالث بنایا ہے تو انھوں نے کہا : میں ان کے متعلق یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ لڑائی کے قابل لوگوں کو قتل کردیا جائے اور بچوں کو قیدی بنایا جائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے مالک (اللہ) کے فیصلہ کے ساتھ فیصلہ کیا ہے۔