hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18034

.

سنن البيهقي

18034
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٠٢٨) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَکَانَ مِنَ الْمَمْنُونِ عَلَیْہِمْ بِلاَ فِدْیَۃٍ أَبُو عَزَّۃَ الْجُمَحِیُّ تَرَکَہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لِبَنَاتِہِ وَأَخَذَ عَلَیْہِ عَہْدًا أَنْ لاَ یُقَاتِلَہُ فَأَخْفَرَہُ وَقَاتَلَہُ یَوْمَ أُحُدٍ فَدَعَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنْ لاَ یَفْلِتَ فَمَا أُسِرَ مِنَ الْمُشْرِکِینَ رَجُلٌ غَیْرُہُ فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُ امْنُنْ عَلَیَّ وَدَعْنِی لِبَنَاتِی وَأُعْطِیکَ عَہْدًا أَنْ لاَ أَعُودَ لِقِتَالِکَ ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ تَمْسَحُ عَلَی عَارِضَیْکَ بِمَکَّۃَ تَقُولُ قَدْ خَدَعْتُ مُحَمَّدًا مَرَّتَیْنَ ۔ فَأَمَرَ بِہِ فَضُرِبَتْ عُنُقُہُ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ فَذَکَرَہُ ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِی ذَلِکَ عَنْ غَیْرِ الشَّافِعِیِّ فِی کِتَابِ الْقَسْمِ ۔ [صحیح ]
(١٨٠٢٨) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ ابو عزہ جمحی کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بغیر فدیہ کے احسان کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔ اس کی بیٹیوں کی وجہ سے اور وعدہ لیا کہ آئندہ وہ لڑائی کے لیے نہ آئیں۔ لیکن اس نے وعدہ خلافی کی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے احد کے دن اسے قتل کروا دیا۔ مشرکین کا کوئی اور شخص قیدی نہ تھا۔ ابو عزہ جمحی نے کہا : اے محمد ! آپ میری بیٹیوں کی وجہ سے احسان فرمائیں۔ میں آئندہ قتال کے لیے نہ آؤں گا۔ آپ نے فرمایا : مکہ جانے کے بہانے چاپلوسی مت کرو۔ پھر تم کہو گے : میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دو مرتبہ دھوکا دیا ہے۔ پھر آپ نے حکم فرمایا تو اس کی گردن تن سے جدا کردی گئی۔