hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18068

.

سنن البيهقي

18068
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٠٦٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبِسْطَامِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ ہَاشِمٍ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ دِینَارٍ وَأَیُّوبَ وَعَمَّارَ الدُّہْنِیَّ اجْتَمَعُوا فَتَذَاکَرُوا الَّذِینَ حَرَّقَہُمْ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَحَدَّثَ أَیُّوبُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ بَلَغَہُ قَالَ : لَوْ کُنْتُ أَنَا مَا حَرَّقْتُہُمْ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّہِ ۔ وَلَقَتَلْتُہُمْ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : مَنْ بَدَّلَ دِینَہُ فَاقْتُلُوہُ ۔ فَقَالَ عَمَّارٌ : لَمْ یُحَرِّقْہُمْ وَلَکِنْ حَفَرَ لَہُمْ حَفَائِرَ وَخَرَقَ بَعْضُہَا إِلَی بَعْضٍ ثُمَّ دَخَّنَ عَلَیْہِمْ حَتَّی مَاتُوا فَقَالَ عَمْرٌو قَالَ الشَّاعِرُ لِتَرْمِ بِیَ الْمَنَایَا حَیْثُ شَائَ تْ إِذَا لَمْ تَرْمِ بِی فِی الْحُفْرَتَیْنِ إِذَا مَا أَجَّجُوا حَطَبًا وَنَارًا ہُنَاکَ الْمَوْتُ نَقْدًا غَیْرَ دَیْنِ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ سُفْیَانَ دُونَ قَوْلِ عَمَّارٍ وَعَمْرٍو۔ [صحیح ]
(١٨٠٦٢) سفیان کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار، ایوب اور عمار وہنی کو دیکھا، وہ سب اکٹھے تھے۔ انھوں نے ان لوگوں کے بارے مذاکرہ کیا جن کو حضرت علی (رض) نے جلا دیا تھا۔
(ب) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں : اگر میں ہوتا تو انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس قول کی وجہ سے نہ جلاتا کہ تم اللہ کے عذاب کے ساتھ عذاب نہ دو اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمان کی وجہ سے قتل کردیتا کہ جو مرتدہو جائے (اپنا دین بدل لے ) اسے قتل کر دو ۔ عمار کہتے ہیں : ان کو جلایا نہ گیا تھا بلکہ ان کے لیے گڑھے کھودے گئے جن کے اندر سوراخ کردیے گئے پھر ان پر دھواں چھوڑ دیا گیا یہاں تک کہ وہ مرگئے۔ عمرو نے کہا : شاعر نے کہا ہے، (ترجمہ) تو مجھے جیسے چاہے موت کے آگے ڈال دے، جب کہ تو نے مجھے دو گڑھوں میں نہ ڈالا ہو جب انھوں نے لکڑیوں اور آگ کو اکٹھا کردیا ہو تو پھر موت فوراً آتی ہے دیر نہیں کرتی۔