hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18077

.

سنن البيهقي

18077
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٠٧١) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِیعٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُسَیْطٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : أَبَقَتْ أَمَۃٌ لِبَعْضِ الْعَرَبِ فَوَقَعَتْ بِوَادِی الْقُرَی فَانْتَہَتْ إِلَی الْحَیِّ الَّذِینَ أَبَقَتْ مِنْہُمْ فَتَزَوَّجَہَا رَجُلٌ مِنْ بَنِی عُذْرَۃَ فَنَثَرَتْ لَہُ بَطْنَہَا ثُمَّ عَثَرَ عَلَیْہَا سَیِّدُہَا فَاسْتَاقَہَا وَوَلَدَہَا فَقَضَی عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِلْعُذْرِیِّ یَعْنِی قَضَی لَہُ بِوَلَدِہِ وَقَضَی عَلَیْہِ بِالْغُرَّۃِ لِکُلِّ وَصِیفٍ وَصِیفٌ وَلِکُلِّ وَصِیفَۃٍ وَصِیفَۃٌ وَجَعَلَ ثَمَنَ الْغُرَّۃِ إِذَا لَمْ تُوجَدْ عَلَی أَہْلِ الْقُرَی سِتِّینَ دِینَارًا أَوْ سَبْعَمِائَۃِ دِرْہَمٍ وَعَلَی أَہْلِ الْبَادِیَۃِ سِتَّ فَرَائِضَ ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَہَذَا وَرَدَ فِی وَطْئِ الشُّبْہَۃِ فَیَکُونُ الْوَلَدُ حُرًّا وَعَلَیْہِ قِیمَتُہُ لِصَاحِبِ الْجَارِیَۃِ وَکَأَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَأَی الْقِیمَۃَ بِمَا نُقِلَ فِی ہَذَا الأَثَرِ إِنْ ثَبَتَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَجَرَیَانُ الرِّقِّ عَلَی سَبَایَا بَنِی الْمُصْطَلِقِ وَہَوَازِنَ صَحِیحٌ ثَابِتٌ وَالْمَنُّ عَلَیْہِمْ بِإِطْلاَقِ السَّبَایَا تَفَضُلٌ۔ [ضعیف ]
(١٨٠٧١) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ کسی عرب کی لونڈی بھاگ گئی جو وادی قریٰ سے جا کر اس قبیلہ کو مل گئی جس سے بھاگ کرگئی تھی تو بنو عذرہ کے ایک شخص نے اس سے شادی کرلی تو وہ حاملہ ہوگئی۔ پھر مالک کو اس کا پتہ چلا تو وہ لونڈی اور اس کے بچے کو لے گیا تو حضرت عمر بن خطاب (رض) نے عذرہ کے شخص کے لیے بچے کا فیصلہ فرمایا اور اس پر ہر ایک کے عوض ایک غلام ڈالا اور شہر والوں پر ایک غلام کی قیمت چھ دینار یا دو سو دینار مقرر فرمائی اور دیہاتی پر چھ فرائض۔
شیخ فرماتے ہیں : یہ وطی کے شبہ کی بنا پر ہے کیونکہ بچہ آزاد ہوگا۔ اس کے ذمہ قیمت ہے لونڈی والے کے لیے اور حضرت عمر (رض) اس اثر کو زائل کرنے کے لیے قیمت مقرر فرماتے تھے۔ لیکن بنو مصطلق و ہوازن پر غلام کا اطلاق کیا گیا جو صحیح ثابت ہے لیکن بعد میں احسان کر کے شرافت کی بنا پر غلامی سے آزادی دی گئی۔