hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18095

.

سنن البيهقي

18095
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٠٨٩) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ نَاصِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ یَعْنِی ابْنَ عَطَائٍ الْخَفَّافَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ سَرِیعٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَغَزَوْتُ مَعَہُ فَأَصَبْنَا ظَفَرًا فَقَتَلَ النَّاسُ یَوْمَئِذٍ حَتَّی قَتَلُوا الذُّرِّیَّۃَ فَبَلَغَ ذَلِکَ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : مَا بَالُ أَقْوَامٍ جَاوَزَ بِہِمُ الْقَتْلُ حَتَّی قَتَلُوا الذُّرِّیَّۃَ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّمَا ہُمْ أَبْنَائُ الْمُشْرِکِینَ ۔ قَالَ : أَلاَ إِنَّ خِیَارَکُمْ أَبْنَائُ الْمُشْرِکِینَ ۔ ثُمَّ قَالَ : لاَ تَقْتُلُوا الذُّرِّیَّۃَ ۔ قَالَہَا ثَلاَثًا وَقَالَ : کُلُّ نَسَمَۃٍ تُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ حَتَّی یُعْرِبَ عَنْہَا لِسَانُہَا فَأَبَوَاہَا یُہَوِّدَانِہَا وَیُنَصِّرَانِہَا۔ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ مَعْنَی قَوْلِہِ : کُلُّ نَسَمَۃٍ تُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ ۔ یَعْنِی الْفِطْرَۃَ الَّتِی فَطَرَہُمْ عَلَیْہَا حِینَ أَخْرَجَہُمْ مِنْ صُلْبِ آدَمَ فَأَقَرُّوا بِتَوْحِیدِہِ ۔ [ضعیف ]
(١٨٠٨٩) اسود بن سریع فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر غزوہ کیا۔ ہمیں کامیابی ملی تو لوگوں نے قتل و غارت کی۔ حتیٰ کہ بچوں کو بھی قتل کردیا۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پتہ چلا تو فرمایا : لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ قتل کے جواز میں وہ بچوں کو بھی قتل کرتے ہیں۔ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! وہ مشرکین کی اولاد ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے بہتر مشرکین کے بیٹے ہیں۔ پھر فرمایا : بچوں کو قتل نہ کرو، تین مرتبہ فرمایا۔ پھر فرمایا : ہر بچہ فطرت پر پیدا ہ وتا ہے یہاں تک کہ اس کی زبان فصیح ہوجاتی ہے تو اس کے والدین اس کو یہودی یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔
(ب) ابو جعفر کہتے ہیں کہ احمد بن عبید کے قول کا معنیٰ کہ ہر جان فطرت پر پیدا ہوتی ہے یعنی وہ فطرت جب انھیں صلب آدم سے نکالا تھا اور انھوں نے توحید کا اقرار کیا تھا۔