hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18123

.

سنن البيهقي

18123
Sunan Al Bayhaqi
(١٨١١٧) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُلاَثَۃَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ : فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِالأَکَمَۃِ عِنْدَ حِصْنِ الطَّائِفِ فَحَاصَرَہُمْ بِضْعَ عَشْرَۃَ لَیْلَۃً وَقَاتَلَتْہُ ثَقِیفُ بِالنَّبْلِ وَالْحِجَارَۃِ وَہُمْ فِی حِصْنِ الطَّائِفِ وَکَثُرَتِ الْقَتْلَی فِی الْمُسْلِمِینَ وَفِی ثَقِیفَ وَقَطَعَ الْمُسْلِمُونَ شَیْئًا مِنْ کُرُومِ ثَقِیفَ لِیُغِیظُونَہُمْ بِذَلِکَ قَالَ عُرْوَۃُ وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْمُسْلِمِینَ حِینَ حَاصَرُوا ثَقِیفَ أَنْ یَقْطَعَ کُلُّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ خَمْسَ نَخَلاَتٍ أَوْ حَبَلاَتٍ مِنْ کُرُومِہِمْ فَأَتَاہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہَا عَفَائُ لَمْ تُؤْکَلْ ثِمَارُہَا فَأَمَرَہُمْ أَنْ یَقْطَعُوا مَا أُکِلَتْ ثَمَرَتُہُ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ ۔ [ضعیف ]
(١٨١١٧) عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طائف کے قلعے کے پاس اونچی جگہ پر پڑاؤ کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا دس سے زیادہ راتیں محاصرہ فرمایا تو بنو ثقیف نے تیروں اور پتھروں سے لڑائی کی۔ وہ طائف کے قلعہ میں تھے۔ مسلمانوں اور بنو ثقیف کے زیادہ آدمی قتل ہوئے اور مسلمانوں نے بنو ثقیف کے انگوروں کے پودے غصہ دلانے کے لیے کاٹ ڈالے۔ عروہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمانوں کو حکم دیا تھا کہ ہر شخص پانچ درخت کھجور یا پانچ پودے انگور کے کاٹ ڈالے۔ حضرت عمر (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ زیادہ ہے اس کے پھل کھایا نہیں جاتا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ وہ درخت کاٹے جائیں جن کا پھل کھایا جاتا ہے، پہلے وہ کاٹو۔