(١٨١٧٥) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ وَأَبُوبَکْرٍ وَأَبُو مُحَمَّدٍ وَأَبُوصَادِقٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عِیَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّ أُمَّ ہَانِئٍ بِنْتَ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -: زَعَمَ ابْنُ أُمِّی عَلِیٌّ أَنَّہُ قَاتِلٌ مَنْ أَجَرْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -: قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ ۔ [صحیح ]
(١٨١٧٥) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ام ہانی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ میرے بھائی علی (رض) کا ارادہ ہے کہ جس کو میں نے پناہ دی ہے اس کو قتل کر دے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو تو نے پناہ دی ہے ہم نے بھی پناہ دے دی۔