hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18206

.

سنن البيهقي

18206
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٢٠٠) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ : أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ تَخَلَّفَ عَنْ أَصْحَابِ بِئْرِ مَعُونَۃَ فَرَأَی الطَّیْرَ عُکُوفًا عَلَی مَقْتَلَۃِ أَصْحَابِہِ فَقَالَ لِعَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ سَأَتَقَدَّمُ عَلَی ہَؤُلاَئِ الْعَدُوِّ فَیَقْتُلُونِی وَلاَ أَتَخَلَّفُ عَنْ مَشْہَدٍ قُتِلَ فِیہِ أَصْحَابُنَا فَفَعَلَ فَقُتِلَ فَرَجَعَ عَمْرُو بْنُ أُمَیَّۃَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ فِیہِ قَوْلاً حَسَنًا وَیُقَالُ قَالَ لِعَمْرٍو : فَہَلاَّ تَقَدَّمْتَ فَقَاتَلْتَ حَتَّی تُقْتَلَ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَمْرَو بْنَ أُمَیَّۃَ الضَّمْرِیَّ وَرَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ سَرِیَّۃً وَحْدَہُمَا وَبَعَثَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ أُنَیْسٍ سَرِیَّۃً وَحْدَہُ ۔ وَقَدْ ذَکَرْنَا إِسْنَادَہُمَا فِی ہَذَا الْکِتَابِ ۔ [صحیح ]
(١٨٢٠٠) امام شافعی فرماتے ہیں کہ ایک انصاری شخص بئر مؤنہ کے ساتھیوں سے پیچھے رہ گیا۔ اس نے دیکھا کہ پرندے اس کے ساتھیوں کی لاشوں پر ٹھہرے ہوئے ہیں تو اس نے عمرہ بن امیہ سے کہا : میں بھی اپنے دشمنوں سے لڑوں گا یہاں تک کہ وہ مجھے قتل کردیں اور اپنے ساتھیوں کی قتل گاہ سے پیچھے نہ ہٹوں گا۔ اس نے ایسا ہی کیا، وہ شہید کردیا گیا تو عمرو بن امیہ نے واپس آ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے میں اچھی بات کہی۔ آپ نے عمرو سے کہا کیا تو آگے بڑھ کر قتال کیوں نہیں کرتا یہاں تک کہ تجھے قتل کردیا جائے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرو بن امیہ ضمری اور ایک انصاری کو لشکر بنا کر روانہ فرمایا اور عبداللہ بن انیس کو اکیلے ہی سریہ بنا کر روانہ فرمایا۔