hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18243

.

سنن البيهقي

18243
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٢٣٧) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ حُمَیْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِذَا غَزَا قَوْمًا لَمْ یُغِرْ حَتَّی یُصْبِحَ فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَکَ وَإِنْ لَمْ یَسْمَعْ أَذَانًا أَغَارَ بَعْدَ مَا أَصْبَحَ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مُعَاوِیَۃَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الْفَزَارِیِّ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]
(١٨٢٣٧) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی قوم سے جنگ کرتے تو صبح سے پہلے حملہ نہ کرتے۔ اگر اذان کی آواز سن لیتے تو حملہ سے باز آجاتے۔ اگر اذان کی آواز نہ سنتے تو صبح کے بعد حملہ کردیتے۔