hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18266

.

سنن البيهقي

18266
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٢٦٠) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ قَالَ مَعْمَرٌ قَالَ الزُّہْرِیُّ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ فِی قِصَّۃِ الْحُدَیْبِیَۃِ وَمَا قَالَ عُرْوَۃُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِیُّ لِلْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ حِینَ قَالَ لَہُ الْمُغِیرَۃُ : أَخِّرْ یَدَکَ عَنْ لِحْیَۃِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -۔ قَالَ : أَیْ غُدَرُ أَوَلَسْتُ أَسْعَی فِی غَدْرَتِکَ قَالَ وَکَانَ الْمُغِیرَۃُ صَحِبَ قَوْمًا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَقَتَلَہُمْ وَأَخَذَ أَمْوَالَہُمْ ثُمَّ جَائَ فَأَسْلَمَ قَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : أَمَّا الإِسْلاَمُ فَأَقْبَلُ وَأَمَّا الْمَالُ فَلَسْتُ مِنْہُ فِی شَیْئٍ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَإِنَّمَا امْتَنَعَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنْ تَخْمِیسِہِ فِیمَا رَوَی یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّہُ مَالُ غَدْرٍ وَفِیمَا رَوَی عُقَیْلٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ نُخَمِّسُ مَالاً أُخِذَ غَصْبًا ۔ فَتَرَکَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الْمَالَ فِی یَدَیِ الْمُغِیرَۃِ وَفِی ذَلِکَ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّہُ مَلَکَہُ بِالأَخْذِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ [صحیح۔ بخاری ٢٧٤٥]
(١٨٢٦٠) مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم غدیبیہ کے قصہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ عروہ بن مسعود ثقفی نے مغیرہ بن شعبہ سے کہا، جب مغیرہ نے عروہ سے کہا تھا کہ اپنا ہاتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی داڑھی مبارک سے دور رکھو۔ اس نے کہا : اے دھوکا باز ! کیا میں نے تیرے عذر کی رقم نہ بھری تھی اور مغیرہ زمانہ جاہلیت میں اس کا قوم کا ساتھی تھا، جس نے قتل کیا اور اس نے ان کے مال بھی لیے۔ پھر آ کر مسلمان ہوگئے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلام تو میں نے اس کا قبول کرلیا لیکن میں اس کے کسی اور فعل کا ذمہ دار نہیں ہوں۔
شیخ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خمس سے حصہ روکا ہے۔ یونس زہری سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ غدر کا مال ہے۔ زہری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غصب شدہ مال سے ہم خمس نہیں لیتے (یعنی پانچواں حصہ) تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مال مغیرہ کو دے دیا۔ یہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ وہ اس مال کو لینے کی وجہ سے اس کے مالک بن گئے۔