hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18278

.

سنن البيهقي

18278
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٢٧٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ قَالاَ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ قَالَ أَتَیْنَا نَصْرَ بْنَ عَاصِمٍ اللَّیْثِیَّ فَقَالَ نَصْرٌ حَدَّثَنَا عُقْبَۃُ بْنُ مَالِکٍ وَکَانَ مِنْ رَہْطِہِ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - سَرِیَّۃً فَأَغَارُوا عَلَی قَوْمٍ فَشَذَّ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَاتَّبَعَہُ رَجُلٌ مِنَ السَّرِیَّۃِ مَعَہُ السَّیْفُ شَاہِرًا فَقَالَ الشَّاذُّ مِنَ الْقَوْمِ إِنِّی مُسْلِمٌ فَلَمْ یَنْظُرْ فِیہِ فَضَرَبَہُ فَقَتَلَہُ فَنُمِیَ الْحَدِیثُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ قَوْلاً شَدِیدًا فَقَالَ الْقَاتِلُ : وَاللَّہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا قَالَ الَّذِی قَالَ إِلاَّ تَعَوُّذًا مِنَ الْقَتْلِ فَأَعْرَضَ عَنْہُ ثَلاَثًا فَأَعَادَہُ فَأَقْبَلَ عَلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - تُعْرَفُ الْمَسَائَ ۃُ فِی وَجْہِہِ ثُمَّ قَالَ : إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ أَبَی عَلَی مَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا۔ قَالَہَا ثَلاَثًا ۔ تَابَعَہُ یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ۔ [صحیح ]
(١٨٢٧٢) عقبہ بن مالک فرماتے ہیں کہ (میں بھی اس گروہ میں تھا) کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چھوٹا لشکر بھیجا۔ انھوں نے ایک قوم پر حملہ کردیا تو قوم سے ایک فرد الگ ہوگیا تو لشکر کے ایک فرد نے اس کا پیچھا کیا جس کے پاس سونتی ہوئی تلوار تھی۔ قوم سے الگ ہونے والے فرد نے کہا : میں مسلمان ہوں۔ اس نے اس کا خیال نہ کیا اور قتل کردیا۔ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے میں سخت بات کہی تو قاتل نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس نے قتل سے بچنے کی غرض سے یہ بات کہی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس اعراض کیا اور یہی بات دہرائی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی طرف متوجہ ہوئے، ناراضگی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے پہچانی جاسکتی تھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ رب العزت اس شخص پر انکار کرتے ہیں جو کسی مومن کو قتل کرتا ہے تین مرتبہ فرمایا۔