hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18298

.

سنن البيهقي

18298
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٢٩٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِیقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَی رَجُلٌ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنُؤَاخَذُ بِمَا کُنَّا نَعْمَلُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ ؟ فَقَالَ : مَنْ أَحْسَنَ فِی الإِسْلاَمِ لَمْ یُؤَاخَذْ بِمَا عَمِلَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ وَمَنْ أَسَائَ أُخِذَ بِالأَوَّلِ وَالآخِرِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ ۔ وَإِنَّمَا أَرَادَ بِہِ فِی الآخِرَۃِ وَکَأَنَّہُ جَعَلَ الإِیمَانَ کَفَّارَۃً لِمَا مَضَی مِنْ کُفْرِہِ وَجَعَلَ الْعَمَلَ الصَّالِحَ بَعْدَہُ کَفَّارَۃً لِمَا مَضَی مِنْ ذُنُوبِہِ سِوَی کُفْرِہِ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]
(١٨٢٩٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہمارے جاہلیت کے کاموں کا مؤاخذہ کیا جائے گا ؟ فرمایا : جس نے اسلام میں اچھے کام کیے، اس کے جاہلیت کے کاموں کا مؤاخذہ نہ ہوگا اور جس نے برائی کی اس کے پہلے اور آخری تمام کاموں کا مؤاخذہ کیا جائے گا۔
(ب) محمد بن عبداللہ بن نمیر اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارادہ آخرت کا تھا؛ کیونکہ ایمان کفر کا کفارہ بن جاتا تھا اور نیک اعمال کفر کے علاوہ باقی تمام گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں۔