(١٨٣٧٤) حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِی الْمِقْدَامِ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ ثَعْلَبَۃَ بْنِ یَزِیدَ الْحِمَّانِیِّ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ نَحْوَہُ ۔ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ قُرَّانَ الأَسَدِیِّ عَنْ أَبِی سِنَانٍ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ عَمِیرَۃَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ أَقْسِمَ السَّوَادَ یَنْزِلُ أَحَدُکُمُ الْقَرْیَۃَ فَیَقُولُ قَرْیَتِی لَتَکْفُونِّی أَوْ قَالَ لَتَدَعُونِّی أَوْ لأَقْسِمَنَّہُ ۔ [صحیح ]
(١٨٣٧٤) عمیرہ حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے سواد کو تقسیم کرنے کا ارادہ کیا تھا کہ تم کسی بستی میں جاؤ اور کہو : یہ میری بستی ہے۔ تم مجھ سے دور رہو یا کہہ دے : تم مجھے چھوڑ دو یا کہے کہ میں ضرور اس کو تقسیم کروں گا۔