hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18394

.

سنن البيهقي

18394
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٣٨٨) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہُ سَمِعَ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالُوا : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - حِینَ ظَہَرَ عَلَی خَیْبَرَ فَقَسَمَہَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَلَی سِتَّۃٍ وَثَلاَثِینَ سَہْمًا جَمَعَ کُلُّ سَہْمٍ مِائَۃَ سَہْمٍ فَکَانَ النِّصْفُ سِہَامًا لِلْمُسْلِمِینَ وَسَہْمَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَعَزَلَ النِّصْفَ لِلْمُسْلِمِینَ لِمَا یَنُوبُہُ مِنَ الأُمُورِ وَالنَّوَائِبِ ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَہَذَا لأَنَّہُ افْتَتَحَ بَعْضَ خَیْبَرَ عَنْوَۃً وَبَعْضَہَا صُلْحًا فَمَا قَسَمَ بَیْنَہُمْ ہُوَ مَا افْتَتَحَہُ عَنْوَۃً وَمَا تَرَکَہُ لِنَوَائِبِہِ ہُوَ مَا أَفَائَ اللَّہُ عَلَی رَسُولِہِ لَمْ یُوجَفْ عَلَیْہِ بِخَیْلٍ وَلاَ رِکَابٍ ۔ [صحیح ]
(١٨٣٨٨) بشیر بن یسار نے صحابہ کے ایک گروہ سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب خیبر کو فتح کیا اور مال غنیمت کو ٣٦ حصوں میں تقسیم کردیا اور تمام حصے سو میں تقسیم کیے۔ نصف حصے مسلمانوں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تھے اور نصف حصے ان کے لیے الگ کرلیے جن کو مختلف امور سر انجام دینے پر مقرر کیا ہوا تھا۔
شیخ فرماتے ہیں : خیبر کا بعض حصہ لڑائی کی وجہ سے حاصل ہوا اور کچھ حصہ صلح کے ساتھ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تقسیم کیا وہ تھا جو لڑائی کے ذریعے حاصل کیا گیا اور جو مصیبت زدہ لوگوں کے لیے چھوڑا وہ تھا جو بغیر لڑائی کے حاصل ہوا۔