(١٨٤١٨) قَالَ وَحَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنِ الْمَسْعُودِیِّ عَنْ أَبِی عَوْنٍ قَالَ : أَسْلَمَ دِہْقَانٌ مِنْ أَہْلِ عَیْنِ التَّمْرِ فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَمَّا جِزْیَۃُ رَأْسِکَ فَنَرْفَعُہَا وَأَمَّا أَرْضُکَ فَلِلْمُسْلِمِینَ فَإِنْ شِئْتَ فَرَضْنَا لَکَ وَإِنْ شِئْتَ جَعَلْنَاکَ قَہْرَمَانًا لَنَا فَمَا أَخْرَجَ اللَّہُ مِنْہَا مِنْ شَیْئٍ أَتَیْتَنَا بِہِ ۔ [صحیح ]
(١٨٤١٨) ابو عون فرماتے ہیں کہ اہل عین التمر کا ایک تاجر مسلمان ہوگیا تو حضرت علی (رض) نے فرمایا : ہم تیرا جزیہ ختم کردیتے ہیں، تیری زمین مسلمانوں کے لیے ہوگی۔ اگر آپ چاہو تو آپ کے لیے جزیہ مقرر کردیتے ہیں اور اگر آپ چاہو تو ہم آپ کو قہرمان عطا کردیتے ہیں۔ جو اللہ رب العزت اس سے پیدا فرمائے وہ آپ ہمارے پاس لے کر آئیں گے۔