(١٨٤٩٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی أَبُو ہَانِئٍ الْخَوْلاَنِیُّ عَنْ أَبِی عَبْدِالرَّحْمَنِ الْحُبُلِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : یَا أَبَا سَعِیدٍ مَنْ رَضِیَ بِاللَّہِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِینًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ ۔ قَالَ : فَعَجِبَ لَہَا أَبُو سَعِیدٍ فَقَالَ : أَعِدْہَا عَلَیَّ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَفَعَلَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : وَأُخْرَی یُرْفَعُ بِہَا الْعَبْدُ مِائَۃَ دَرَجَۃٍ فِی الْجَنَّۃِ مَا بَیْنَ کُلِّ دَرَجَتَیْنِ کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالأَرْضِ ۔ قَالَ : وَمَا ہِیَ یَا رَسُولَ اللَّہِ ؟ قَالَ : الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٨٨٤]
(١٨٤٩٣) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوسعید (رض) ! جو اللہ کے رب اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوا، اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ راوی کہتے ہیں کہ ابو سعید (رض) نے تعجب کیا اور کہا : دوبارہ بیان فرمائیں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے پھر فرمایا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بندے کے جنت میں سو درجے بلند کردیے جاتے ہیں اور ہر دودرجوں کے درمیانی مسافت زمین و آسمان کے برابر ہے۔ اس نے کہا : یہ کیا ہے ’؟ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا، اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا، اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا۔