(١٨٥٠٥) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ أَبِی مَعْنٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی مَسْجِدِ الْخَیْفِ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ حَدِیثًا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - کُنْتُ أَکْتُمُکُمُوہُ ضِنًّا بِکُمْ قَدْ بَدَا لِی أَنْ أُبْدِیَہُ نَصِیحَۃً لَکُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : یَوْمُ الْمُجَاہِدِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ کَأَلْفِ یَوْمٍ فِیمَا سِوَاہُ فَلْیَنْظُرْ کُلُّ امْرِئٍ مِنْکُمْ لِنَفْسِہِ ۔ [ضعیف ]
(١٨٥٠٥) ابو صالح حضرت عثمان بن عفان (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان (رض) مسجد خیف میں تھے، فرمایا : اے لوگو ! میں نے ایک حدیث رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے۔ جو میں نے تم سے پوشیدہ رکھی۔ لیکن اب میں نصیحت کے وقت ظاہر کر رہاہوں۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک دن اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا ایک ہزار دن کے برابر ہے تو ہر انسان اپنے بارے میں سوچے۔