(١٨٥٠٩) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْغَضَائِرِیُّ بِبَغْدَادَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ عَنْ قَتَادَۃَ حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أَبِی نَجِیحٍ السُّلَمِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : شَہِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَصْرَ الطَّائِفِ فَسَمِعْتُ نَبِیَّ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : مَنْ رَمَی بِسَہْمٍ فَبَلَغَ فَلَہُ دَرَجَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا نَبِیَّ اللَّہِ إِنْ رَمَیْتُ فَبَلَغْتُ فَلِی دَرَجَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ ۔ قَالَ : نَعَمْ ۔ فَرَمَی فَبَلَغَ قَالَ وَبَلَّغْتُ یَوْمَئِذٍ سِتَّۃَ عَشَرَ سَہْمًا قَالَ وَسَمِعْتُ نَبِیَّ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : مَنْ شَابَ شَیْبَۃً فِی سَبِیلِ اللَّہِ کَانَتْ لَہُ نُورًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَمَنْ رَمَی بِسَہْمٍ کَانَ لَہُ نُورًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَأَیُّمَا رَجُلٍ أَعْتَقَ رَجُلاً مُسْلِمًا فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ جَاعِلٌ وِقَائَ کُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِہِ عَظْمًا مِنْ عِظَامِہِ مِنَ النَّارِ وَأَیُّمَا امْرَأَۃٍ مُسْلِمَۃٍ أَعْتَقَتِ امْرَأَۃً مُسْلِمَۃً فَإِنَّ اللَّہَ جَاعِلٌ وِقَائَ کُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِہَا عَظْمًا مِنْ عِظَامِ مُحَرَّرِہَا مِنَ النَّارِ ۔
وَرَوَاہُ أَیْضًا أَسَدُ بْنُ وَدَاعَۃَ عَنْ أَبِی نَجِیحٍ عَمْرِو بْنِ عَبَسَۃَ ۔ [صحیح ]
(١٨٥٠٩) ابونجیح سلمی فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ طائف کے محل میں موجود تھا۔ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ فرما رہے تھے : جس نے صحیح نشانے پر تیر مارا اس کے لیے جنت میں ایک درجہ ہوگا۔ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر میں تیر نشانے پر ماروں تو بدلے لیے بھی جنت میں درجہ ہوگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں تو اس نے تیر نشانے پر مارے تقریبا سولہ تیر۔ کہتے ہیں : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو اللہ کے راستہ میں بڑھاپا آگیا۔ اس کے لیے قیامت کے دن نور کا باعث ہوگا۔ جس نے اللہ کے راستہ میں تیر پھینکا۔ یہ بھی اس کے لیے قیامت کے دن روشنی کا باعث بنے گا اور جس انسان نے کسی مسلمان مرد کو آزاد کیا تو اللہ رب لعزت اس کی ہڈیوں کے عوض اس کے تمام جسم کو جہنم کی آگ سے محفوظ کر دے گا اور جس مسلمان عورت نے کسی مسلمان عورت کو آزاد کیا تو اللہ رب العزت آزاد کرنے والی عورت کو اس کے بدلے جہنم سے آزاد کردیں گے۔