(١٨٥١٦) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا عُتْبَۃُ بْنُ حَکِیمٍ عَنْ حَرْمَلَۃَ عَنْ أَبِی الْمُصَبِّحِ الْحِمْصِیِّ قَالَ : کُنَّا نَسِیرُ فِی صَائِفَۃٍ وَعَلَی النَّاسِ مَالِکُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْخَثْعَمِیُّ فَأَتَی عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہُوَ یَمْشِی یَقُودُ بَغْلاً لَہُ فَقَالَ لَہُ : أَلاَ تَرْکَبُ وَقَدْ حَمَلَکَ اللَّہُ فَقَالَ جَابِرٌ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاہُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ حَرَّمَہُمَا اللَّہُ عَلَی النَّارِ ۔ أُصْلِحُ لِی دَابَّتِی وَأَسْتَغْنِی عَنْ قَوْمِی فَوَثَبَ النَّاسُ عَنْ دَوَابِّہِمْ فَمَا رَأَیْتُ نَازِلاً أَکْثَرَ مِنْ یَوْمِئِذٍ ۔ [ضعیف ]
(١٨٥١٦) ابو مصبح حمصی فرماتے ہیں کہ ہم ایک جماعت کی شکل میں چل رہے تھے، جن کے امیر مالک بن عبداللہ تھے۔ ان کا گزر حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کے پاس سے ہوا جو اپنی خچر کو ساتھ لیے پیدل چل رہے تھے تو مالک بن عبداللہ نے کہا : آپ سوار کیوں نہیں ہوتے حالانکہ اللہ نے آپ کو سواری عطا کی ہے تو جابر (رض) کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو قدم اللہ کے راستہ میں خاک آلود ہوگئے، ان پر اللہ جہنم کی آگ کو حرام کردیتا ہے۔ میری سواری تندرست ہے اور میں اپنی قوم سے بے پروا ہوں تو لوگ اپنی سواریوں سے اتر پڑے۔ میں نے اس دن سے زیادہ پیدل چلتے ہوئے لوگ نہیں دیکھے۔