hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1861

.

سنن البيهقي

1861
Sunan Al Bayhaqi
(۱۸۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ شُعْبَۃُ: وَکَانَ یُؤَذِّنُ عَلَی أَطْوَلِ مَنَارَۃٍ بِالْکُوفَۃِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو یَحْیَی وَأَنَا أَطُوفُ مَعَہُ یَعْنِی حَوْلَ الْبَیْتِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَسَمِعْتُہُ مِنْ فِیہِ یَقُولُ: ((الْمُؤَذِّنُ یُغْفَرُ لَہُ مَدَّ صَوْتِہِ ، وَیَشْہَدُ لَہُ کُلُّ رَطْبٍ وَیَابِسٍ ، وَشَاہِدُ الصَّلاَۃِ یُکْتَبُ لَہُ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حَسَنَۃً وَیُکَفَّرُ عَنْہُ مَا بَیْنَہُمَا))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ أبو داؤد ۵۱۵]
(١٨٦١) شعبہ فرماتے ہیں اور وہ کوفہ کے لمبے مینار پر اذان دیتے تھے : مجھ کو ابو یحییٰ نے بیان کیا اور میں ان کے ساتھ چکر لگا رہا تھا (یعنی بیت اللہ کا طواف کررہا تھا) انھوں نے کہا میں نے ابوہریرہ (رض) سے سنا وہ کہتے تھے میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ سے سنا ہے کہ موذن کو اس کی آواز کی لمبائی کی مقدار معاف کردیا جاتا ہے اور ہر تر اور خشک چیز اس کے لیے گواہی دیتی ہے اور نماز میں حاضر ہونے والے کے لیے پچیس نیکیاں لکھ دیں جاتی ہیں اور ان (نمازوں) کے درمیان (کے گناہوں کے لیے) کفارہ ہوجاتا ہے۔