(١٨٦١٨) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ عَنْ سُلَیْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ حَدَّثَنِی الْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ الْکِنْدِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : لاَ یَبْقَی عَلَی ظَہْرِ الأَرْضِ بَیْتُ مَدَرٍ وَلاَ وَبِرٍ إِلاَّ أَدْخَلَہُ اللَّہُ کَلِمَۃَ الإِسْلاَمِ إِمَّا بِعِزِّ عَزِیزٍ وَإِمَّا بِذُلِّ ذَلِیلٍ إِمَّا یُعِزُّہُمُ اللَّہُ فَیَجْعَلُہُمْ مِنْ أَہْلِہِ فَیَعِزُّوا بِہِ وَإِمَّا یُذِلُّہُمْ فَیَدِینُونَ لَہُ ۔ [صحیح ]
(١٨٦١٨) مقداد بن اسود کندی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ زمین کی سطح پر کوئی شہری یا دیہاتی بستی نہ رہے گی۔ مگر اللہ رب العزت اس میں اسلام کے کلمہ کو داخل فرما دیں گے۔ عزیز کی عزت کے ساتھ یا ذلیل کی ذلت کے ذریعے۔ جن کو اللہ رب العزت عزت عطا کریں گے ان کو اسلام کی سمجھ دے دیں گے۔ جس کے ذریعہ وہ عزت پائیں گے یا ان کو ذلیل کر کے ان سے انتقام لیں گے۔