hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1866

.

سنن البيهقي

1866
Sunan Al Bayhaqi
(۱۸۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الأَحْمَسِیُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ لَیْلَۃً بِضَجْنَانَ فِی لَیْلَۃٍ بَارِدَۃٍ ثُمَّ قَالَ: صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ ثُمَّ أَخْبَرَہُمْ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُ الْمُنَادِیَ فَیُنَادِی بِالصَّلاَۃِ ، ثُمَّ یُنَادِی فِی إِثْرِہَا: أَنْ صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ فِی اللَّیْلَۃِ الْبَارِدَۃِ أَوِ اللَّیْلَۃِ الْمَطِیرَۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۶۳۵]
(١٨٦٦) نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر (رض) نے ایک ٹھنڈی رات کو ضجنان جگہ پر اذان دی، پھر کہا : صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ اپنے گھروں میں نماز پڑھو اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منادی کرنے والے کو حکم دیتے تھے تو وہ نماز کی منادی کرتا (یعنی اذان کہتا) پھر اس کے بعد منادی کرتا کہ ٹھنڈی رات یا بارش والی رات کو اپنے گھروں میں نماز پڑھو۔