hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1870

.

سنن البيهقي

1870
Sunan Al Bayhaqi
(۱۸۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَمِیلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ الْمُقْرِئُ أَبُو مُحَمَّدٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَازِنِیُّ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ فِی مَسِیرٍ لَہُ فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ ، فَنَزَلَ الْقَوْمُ فَطَلَبُوا بِلاَلاً فَلَمْ یَجِدُوہُ ، فَقَامَ رَجُلٌ فَأَذَّنَ ، ثُمَّ جَائَ بِلاَلٌ فَقَالَ الْقَوْمُ إِنَّ رَجُلاً قَدْ أَذَّنَ فَمَکَثَ الْقَوْمُ ہَوْنًا ، ثُمَّ إِنَّ بِلاَلاً أَرَادَ أَنْ یُقِیمَ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((مَہْلاً یَا بِلاَلُ فَإِنَّمَا یُقِیمُ مَنْ أَذَّنَ))۔ تَفَرَّدَ بِہِ سَعِیدُ بْنُ رَاشِدٍ وَہُوَ ضَعِیفٌ۔ [منکر]
(١٨٧٠) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ایک سفر میں تھے کہ نماز کا وقت ہوگیا، لوگوں نے پڑاؤ ڈالا اور بلال (رض) کو تلاش کیا تو وہ نہ ملے پھر ایک شخص کھڑا ہوا اور اذان دی، پھر بلال (رض) آئے تو لوگوں نے کہا : اذان ایک دوسرے شخص نے دی ہے اور لوگ ٹھہرے رہے، پھر بلال (رض) نے اقامت کہنے کا ارادہ کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں فرمایا : اے بلال ! رک جا اقامت وہی کہے جو اذان دے۔