hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18757

.

سنن البيهقي

18757
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٧٥١) قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : لاَ یَجْتَمِعُ دِینَانِ فِی جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ ۔ قَالَ مَالِکٌ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ فَفَحَصَ عَنْ ذَلِکَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَتَّی أَتَاہُ الثَّلْجُ وَالْیَقِینُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - أَنَّہُ قَالَ : لاَ یَجْتَمَعُ دِینَانِ فِی جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ ۔ فَأَجْلَی یَہُودَ خَیْبَرَ ۔ قَالَ مَالِکٌ : وَقَدْ أَجْلَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَہُودَ نَجْرَانَ وَفَدَکَ ۔ [صحیح ]
(١٨٧٥١) ابن شہاب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جزیرہ عرب میں دو دین اکٹھے نہ ہوں گے۔ (ب) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جزیرہ عرب میں دو دین جمع نہ ہوں گے۔ آپ نے خیبر کے یہود کو جلا وطن کیا۔ امام مالک (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے نجران وفدک کے یہود کو جلا وطن کیا۔