(١٨٧٥٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ قَالَ : جَزِیرَۃُ الْعَرَبِ مَا بَیْنَ حَفَرِ أَبِی مُوسَی إِلَی أَقْصَی الْیَمَنِ فِی الطُّولِ وَأَمَّا الْعَرْضُ فَمَا بَیْنَ رَمْلِ یَبْرِینَ إِلَی مُنْقَطَعِ السَّمَاوَۃِ ۔
قَالَ وَقَالَ الأَصْمَعِیُّ : جَزِیرَۃُ الْعَرَبِ مِنْ أَقْصَی عَدَنِ أَبْیَنَ إِلَی رِیفِ الْعِرَاقِ فِی الطُّولِ وَأَمَّا الْعَرْضُ فَمِنْ جُدَّۃَ وَمَا وَالاَہَا مِنْ سَاحِلِ الْبَحْرِ إِلَی أَطْرَافِ الشَّامِ ۔ [صحیح ]
(١٨٧٥٦) ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ جزیرہ عرب ابو موسیٰ کے کنویں سے لے کر لمبائی میں یمن تک اور چوڑائی بحرین کے ریگستان سے لے کر سماوہ کے اختتام تک ہے۔ اصمعی کہتے ہیں کہ جزیرہ عرب عدن ابین کی سرحد سے عراق تک لمبائی میں اور چوڑائی جدہ سے لے کر ساحل سمندر اور شام تک۔