(١٨٧٨١) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَدْلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَۃَ الْقَنَّادُ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ فَتْحِ مَکَّۃَ آمَنَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - النَّاسَ إِلاَّ أَرْبَعَۃَ نَفَرٍ وَامْرَأَتَیْنِ وَقَالَ : اقْتُلُوہُمْ وَإِنْ وَجَدْتُمُوہُمْ مُتَعَلِّقِینَ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَۃِ ۔ عِکْرِمَۃَ بْنَ أَبِی جَہْلٍ وَعَبْدَ اللَّہِ بْنَ خَطَلٍ وَمِقْیَسَ بْنَ صُبَابَۃَ وَعَبْدَ اللَّہِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِی سَرْحٍ ۔ [حسن ]
(١٨٧٨١) مصعب بن سعد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب فتح مکہ کا دن تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سب لوگوں کو امن دے دیا۔ سوائے چار مرد اور عورتوں کے ۔ ان کو امن نہ دیا اور فرمایا : اگر تم ان کو کعبہ کے پردہ کے ساتھ لٹکے پاؤ تب بھی قتل کر دو ۔ یہ چار مرد تھے۔ 1 عکرمہ بن ابی جھل، 2 عبداللہ بن خطل، 3 مقیس بن صبابہ، 4 عبداللہ بن سعد بن ابی سرح۔