(١٨٨١١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِیُّ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ وَأَبُو الأَشْعَثِ قَالاَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَدَّثَہُمْ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ عَلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - {إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُبِینًا ۔ لِیَغْفِرَ لَکَ اللَّہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَأَخَّرَ } [الفتح ١-٢] مَرْجِعَہُمْ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ وَہُمْ یُخَالِطُہُمُ الْحُزْنُ وَالْکَآبَۃُ وَقَدْ نَحَرَ الْہَدْیَ فَقَالَ : لَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَیَّ آیَاتٌ ہِیَ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنَ الدُّنْیَا ۔ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ قَدْ عَلِمْنَا مَا یَفْعَلُ اللَّہُ بِکَ فَمَا یَفْعَلُ بِنَا قَالَ فَنَزَلَتْ { لِیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتَہَا الأَنْہَارُ } [الفتح ٥] حَتَّی بَلَغَ رَأْسَ الآیَۃِ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِیٍّ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٧٨٦]
(١٨٨١١) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : جب یہ آیت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوئی : { اِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا ۔ لِّیَغْفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَاَخَّرَ } [الفتح ١-٢] ہم نے آپ کو واضح فتح عطا کی، تاکہ آپ کے پہلے اور پچھلے گناہ معاف کردیے جائیں، جب آپ حدیبیہ سے پلٹے تو غم و پریشانی تھی۔ آپ نے قربانی کو نحر کیا اور فرمایا یہ جو آیت میرے اوپر نازل ہوئی مجھے تمام دنیا سے زیادہ عزیز ہے، صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ ہمارے اور آپ کے ساتھ کیا کریں گے ؟ تو یہ آیت نازل ہوئی : { لِیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ } [الفتح ٥] کہ اللہ مومن مردوں اور عورتوں کو ایسے باغات میں داخل فرمائیں گے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں، یہاں تک کہ مکمل آیت تلاوت کی۔