(١٨٨٤٤) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : جَائَ عَبْدٌ فَبَایَعَ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَلَی الْہِجْرَۃِ وَلَمْ یَشْعُرْ أَنَّہُ عَبْدٌ فَجَائَ سَیِّدُہُ یُرِیدُہُ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : بِعْنِیہِ ۔ فَاشْتَرَاہُ بِعَبْدَیْنِ أَسْوَدَیْنِ ثُمَّ لَمْ یُبَایِعْ أَحَدًا بَعْدُ حَتَّی یَسْأَلَہُ أَعَبْدٌ ہُوَ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَلَوْ کَانَ الإِسْلاَمُ یُعْتِقُہُ لَمْ یَشْتَرِ مِنْہُ حُرًّا وَلَکِنَّہُ أَسْلَمَ غَیْرَ خَارِجٍ مِنْ بِلاَدٍ مَنْصُوبٍ عَلَیْہَا الْحَرْبُ ۔ [صحیح۔ بخاری ١٦٠٢]
(١٨٨٤٤) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک غلام نے آ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہجرت پر بیعت کرلی۔ آپ کو معلوم نہیں تھا کہ یہ غلام ہیں تو اس کا مالک لینے آیا۔ آپ نے فرمایا : مجھے فروخت کر دو تو آپ نے اس کو دو سیاہ غلاموں کے عوض خریدا ۔ اس کے بعد بیعت کے وقت پوچھ لیتے، کیا وہ غلام تو نہیں۔
امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : اگر اسلام قبول کرنا اس کو آزاد کر دے تو اس سے کسی آزاد کو خریدا نہ جائے گا، لیکن اس شخص کو جو لڑائی کے علاقہ سے نکلے بغیر اسلام قبول کرلیتا ہے۔