hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18861

.

سنن البيهقي

18861
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٨٥٥) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی قِصَّۃِ بَنِی النَّضِیرِ وَمَا أَجْمَعُوا عَلَیْہِ مِنَ الْمَکْرِ بِالنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : فَلَمَّا کَانَ الْغَدُ غَدَا عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِالْکَتَائِبِ فَحَصَرَہُمْ فَقَالَ لَہُمْ : إِنَّکُمْ وَاللَّہِ لاَ تَأْمَنُونَ عِنْدِی إِلاَّ بِعَہْدٍ تُعَاہِدُونِی عَلَیْہِ ۔ فَأَبَوْا أَنْ یُعْطُوہُ عَہْدًا فَقَاتَلَہُمْ یَوْمَہُمْ ذَلِکَ ثُمَّ غَدَا عَلَی بَنِی قُرَیْظَۃَ بِالْکَتَائِبِ وَتَرَکَ بَنِی النَّضِیرِ وَدَعَاہُمْ إِلَی أَنْ یُعَاہِدُوہُ فَعَاہَدُوہُ فَانْصَرَفَ عَنْہُمْ وَغَدَا إِلَی بَنِی النَّضِیرِ بِالْکَتَائِبِ فَقَاتَلَہُمْ حَتَّی نَزَلُوا عَلَی الْجَلاَئِ فَہَذَا عَہْدُ بَنِی قُرَیْظَۃَ ۔ [صحیح ]
(١٨٨٥٥) عبدالرحمن بن کعب بن مالک ایک صحابی سے نقل فرماتے ہیں کہ بنو نضیر کے قصہ میں ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں تدبیریں کیں۔ راوی کہتے ہیں کہ صبح کے وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لشکر کے ساتھ ان کا محاصرہ کرلیا اور ان سے کہا : تم میرے نزدیک حالت امن میں نہیں ہو مگر یہ کہ تم اپنے اس عہد پر رہو، جو تم نے مجھ سے کیا تھا۔ انھوں نے عہد دینے سے انکار کردیا تو آپ نے ان سیقتال کیا۔ پھر بنو قریظہ کی طرف لش کرلے کرگئے اور بنو نضیر کو چھوڑ دیا۔ جب بنو قریظہ سے عہد طلب کیا تو انھوں نے عہد دے دیا پھر آپ بنو قریظہ کو چھوڑ کر بنو نضیر کی طرف چلے گئے۔ پھر وہ جلا وطنی پر تیار ہوگئے، یہ بنو قریظہ کا عہد تھا۔