(۱۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-خَرَجَ مِنَ الْخَلاَئِ فَقُدِّمَ إِلَیْہِ طَعَامٌ فَقَالُوا:أَلاَ نَأْتِیکَ بِوَضُوئِ؟ فَقَالَ: ((إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوئِ إِذَا قُمْتُ إِلَی الصَّلاَۃِ ))۔
[صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۷۶]
(١٩٠) عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ بیت الخلاء سے نکلے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے کھانا پیش کیا گیا تو صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : کیا ہم آپ کے لیے پانی نہ لائیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مجھے وضو اس وقت کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب میں نماز کا ارادہ کروں۔ “