(١٨٨٩٩) وَعَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ جَرِیرٍ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ عَنْ أَبِی رَزِینٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِصَیْدٍ فَقَالَ : إِنِّی رَمَیْتُہُ مِنَ اللَّیْلِ فَأَعْیَانِی وَوَجَدْتُ سَہْمِی فِیہِ مِنَ الْغَدِ وَقَدْ عَرَفْتُ سَہْمِی فَقَالَ : اللَّیْلُ خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ عَظِیمٌ لَعَلَّہُ أَعَانَکَ عَلَیْہِ شَیْئٌ انْبِذْہَا عَنْکَ ۔
أَخْبَرَنَا بِہِمَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ الْفَسَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُمَا۔ [ضعیف ]
(٩٩ ١٨٨) ابو رزین فرماتے ہیں کہ ایک شخص شکار لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ اس نے کہا : میں نے اس کو تیر مارا اور تلاش کرتے کرتے اس نے مجھے تھکا دیا تو صبح کے وقت میں نے اسے پا لیا اور اپنا تیر پہچان لیا۔ آپ نے فرمایا : کہ رات اللہ رب العزت کی عظیم مخلوق ہے شاید کسی دوسری چیز نے آپ کی مدد کی ہو اس کو پھینک دو ۔