(١٨٩٤٢) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُرَّۃَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ : إِذَا رَمَی أَحَدُکُمْ صَیْدًا فَتَرَدَّی مِنْ جَبَلٍ فَمَاتَ فَلاَ تَأْکُلُوا فَإِنِّی أَخَافُ أَنْ یَکُونَ التَّرَدِّی قَتَلَہُ أَوْ وَقَعَ فِی مَائٍ فَمَاتَ فَلاَ تَأْکُلْہُ فَإِنِّی أَخَافُ أَنْ یَکُونَ الْمَائُ قَتَلَہُ ۔ [صحیح۔ تقدم قبل واحد ]
(١٨٩٤٢) مسروق حضرت عبداللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب تم شکار کرو اور وہ پہاڑ سے گر کر ہلاک ہوجائے تو نہ کھاؤ، ممکن ہے وہ پہاڑ سے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہواہو، اگر پانی میں گر کر ہلاک ہوجائے تب بھی نہ کھاؤ، کیونکہ اس میں احتمال ہے کہ پانی کی وجہ سے قتل ہوا۔