hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18958

.

سنن البيهقي

18958
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٩٥٢) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَمْرٌو ہُوَ ابْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی بَزَّۃَ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ہَلْ خَصَّکُمْ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - بِشَیْئٍ ؟ قَالَ : مَا خَصَّنَا بِشَیْئٍ لَمْ یَعُمَّ بِہِ النَّاسَ کَافَّۃً إِلاَّ مَا کَانَ فِی قِرَابِ سَیْفِی ہَذَا قَالَ فَأَخْرَجَ صَحِیفَۃً فَإِذَا فِیہَا : لَعَنَ اللَّہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللَّہِ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ سَرَقَ مَنَارَ الأَرْضِ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَیْہِ وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ آوَی مُحْدِثًا ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ مسلم ١٩٧٨]
(١٨٩٥٢) حضرت ابو طفیل فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہارے لیے کوئی چیز مخصوص کی ہے ؟ فرماتے ہیں : عام لوگوں سے ہمارے لیے کچھ خاص تو نہیں کیا لیکن جو میری تلوار کے میان میں ہے۔ پھر انھوں نے ایک صحیفہ نکالا جس میں تھا کہ اللہ اس پر لعنت فرمائے جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرتا ہے اور جو زمین کی علامات کو چوری کرتا ہے اور اپنے والدین پر لعنت کرنے والے شخص پر اور جو بدعتی انسان کو جگہ دے۔