hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1897

.

سنن البيهقي

1897
Sunan Al Bayhaqi
(۱۸۹۷) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ: الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا عَوْفُ بْنُ أَبِی جَمِیلَۃَ عَنْ أَبِی رَجَائٍ الْعُطَارِدِیِّ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ: کُنَّا فِی سَفَرٍ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی نَوْمِہِمْ عَنِ الصَّلاَۃِ قَالَ فَلَمَّا اسْتَیْقَظَ شَکَوْنَا إِلَیْہِ الَّذِی أَصَابَنَا فَقَالَ: لاَ ضَیْرَ أَوْ لاَ ضَرَرَ ۔ شَکَّ عَوْفٌ فَقَالَ: ارْتَحِلُوا ۔ فَارْتَحَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَسَارَ غَیْرَ بَعِیدٍ ، فَنَزَلَ فَدَعَا بِوَضُوئٍ وَنَادَی بِالصَّلاَۃِ فَصَلَّی بِالنَّاسِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ شُمَیْلٍ عَنْ عَوْفٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۳۷]
(١٨٩٧) سیدنا عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے اور انھوں نے نماز سے سو جانے کے متعلق حدیث بیان کی اور فرمایا : جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوئے تو ہم نے اس کی شکایت کی جو ہم کو پہنچی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی نقصان نہیں ہے عوف کو شک ہوا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیر کے الفاظ بولے ہیں یا ضرر کے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہاں سے کوچ کرو اور آپ خودبھی سوار ہوئے اور چل پڑے لیکن تھوڑی دور چلنے کے بعد آپ اترے اور پانی منگوایا، لوگوں کو نماز کے لیے پکارا گیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔