hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 18979

.

سنن البيهقي

18979
Sunan Al Bayhaqi
(١٨٩٧٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَیْبَانَ الرَّمْلِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : بَعَثَنَا النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی ثَلاَثِمِائَۃِ رَاکِبٍ وَأَمِیرُنَا أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ نَطْلُبُ عِیرَ قُرَیْشٍ فَأَقَمْنَا عَلَی السَّاحِلِ حَتَّی فَنِیَ زَادُنَا فَأَکَلْنَا الْخَبَطَ ثُمَّ إِنَّ الْبَحْرَ أَلْقَی لَنَا دَابَّۃً یُقَالُ لَہَا الْعَنْبَرُ فَأَکَلْنَا مِنْہُ نِصْفَ شَہْرٍ حَتَّی صَلَحَتْ أَجْسَامُنَا وَأَخَذَ أَبُو عُبَیْدَۃَ ضِلَعًا مِنْ أَضْلاَعِہِ فَنَصَبَہُ وَنَظَرَ إِلَی أَطْوَلِ بَعِیرٍ فِی الْجَیْشِ وَأَطْوَلِ رَجُلٍ فَحَمَلَہُ عَلَیْہِ فَجَازَ تَحْتَہُ وَقَدْ کَانَ رَجُلٌ نَحَرَ ثَلاَثَ جَزَائِرَ ثُمَّ ثَلاَثًا ثُمَّ نَہَاہُ أَبُو عُبَیْدَۃَ وَکَانَ یَرَوْنَہُ قَیْسَ بْنَ سَعْدٍ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ کَمَا مَضَی۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨٩٧٣) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریشی قافلے کی تلاش میں ہمارے تین سو آدمیوں کے قافلے کا ابو عبیدہ بن جراح کو امیر بنا کر بھیجا ۔ ہم نے ساحل سمندر پر قیام کیا یہاں تک کہ ہمارا زاد راہ ختم ہوگیا جس کی بنا پر ہم نے درختوں کے پتے کھائے۔ پھر سمندر نے عنبر نامی مچھلی باہر پھینکی تو ہم نے پندرہ روز تک مچھلی کا گوشت کھایا۔ ہمارے جسم تندرست ہوگئے۔ ابو عبیدہ نے اس کی ایک پسلی کو کھڑا کیا اور لشکر میں سے بڑا اونٹ اور لمبے آدمی کو اس پر سوار کر کے اس کے نیچے سے گزار دیا۔ ایک شخص نے تین اونٹ ذبح کیے ، پھر دوسرے دن بھی ۔ اس کے بعد ابو عبیدہ نے منع کر دای۔ صحابہ کا خیال ہے کہ وہ قیس بن سعد تھے۔