(١٩٠٦٧) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْبَاغَنْدِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنَّا فِی غَزَاۃٍ مَعَنَا أَوْ عَلَیْنَا مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَعَزَّتِ الْغَنَمُ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : یُوفِی الْجَذَعُ مِمَّا یُوفِی مِنْہُ الثَّنِیُّ ۔ [حسن ]
(١٩٠٦٧) عاصم بن کلیب اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ مجاشع بن مسعود (رض) ہمارے ساتھ ایک غزوہ میں تھے کہ بکریاں کم پڑگئیں تو انھوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ جذعہ کفایت کرے گا جس سے دو دانت والا جانور کفایت کرتا ہے۔