(١٩١٤٢) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : أَنَّ رَجُلاً حَدَّ شَفْرَۃً وَأَخَذَ شَاۃً لِیَذْبَحَہَا فَضَرَبَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالدِّرَّۃِ وَقَالَ : أَتُعَذِّبُ الرُّوحَ أَلاَ فَعَلْتَ ہَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْخُذَہَا۔ [ضعیف ]
(١٩١٤٢) عاصم بن عبیداللہ بن عاصم بن عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے بکری کو ذبح کرنے کے لیے پکڑا اور ساتھ ہی چھری تیز کرنے لگا تو حضرت عمر (رض) نے اس کو کوڑے مارے اور فرمایا : کیا تو روح کو عذاب دیتا ہے، تو نے اس کو پکڑنے سے پہلے ہی یہ کام کیوں نہ کرلیا ؟