(١٩١٤٩) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی حَارِثَۃَ : أَنَّہُ کَانَ یَرْعَی لِقْحَۃً بِشِعْبٍ مِنْ شِعَابِ أُحُدٍ فَأَخَذَہَا الْمَوْتُ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا یَنْحَرُہَا بِہِ فَأَخَذَ وَتَدًا فَوَجَأَ بِہِ فِی لَبَّتِہَا حَتَّی أُہْرِیقَ دَمُہَا ثُمَّ جَائَ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَأَخْبَرَہُ بِذَلِکَ فَأَمَرَہُ بِأَکْلِہَا۔ [صحیح ]
(١٩١٤٩) عطاء بن یسار بنو حارثہ کے ایک شخص سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ احد کی پہاڑیوں میں سے کسی ایک پہاڑی پر اونٹنیاں چرا رہا تھا۔ اس نے ایک اونٹنی کو مرتے دیکھا تو نحر کے لیے کوئی چیز نہ پائی تو کمان پکڑ کر اونٹنی کے لبہ پردے ماری، جس سے خون بہہ گیا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آ کر بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے کھانے کا حکم دے دیا۔