(١٩١٥٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا تَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ہُوَ ابْنُ ہِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَصَبْتُ جِرَابًا مِنْ شَحْمٍ یَوْمَ خَیْبَرَ فَالْتَزَمْتُہُ فَقُلْتُ : لاَ أُعْطِی أَحَدًا الْیَوْمَ مِنْ ہَذَا شَیْئًا فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مُتَبَسِّمٌ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ شَیْبَانَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩١٥٤) حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) فرماتے ہیں : خیبر کے دن مجھے ایک چربی کی تھیلی ملی جو میں نے اپنے پاس رکھ لی اور کہا : کسی کو بھی اس سے نہ دوں گا۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرا رہے تھے۔