(١٩١٧٥) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَالتَّسْمِیَۃُ عَلَی الذَّبِیحَۃِ بِسْمِ اللَّہِ فَإِنْ زَادَ بَعْدَ ذَلِکَ شَیْئًا مِنْ ذِکْرِ اللَّہِ فَالزِّیَادَۃُ خَیْرٌ وَلاَ أَکْرَہُ مَعَ تَسْمِیَتِہِ عَلَی الذَّبِیحَۃِ أَنْ یَقُولَ صَلَّی اللَّہُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ بَلْ أُحِبُّہُ لَہُ وَأَحَبُّ إِلَیَّ أَنْ یُکْثِرَ الصَّلاَۃَ عَلَیْہِ فَصَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ فِی کُلِّ الْحَالاَتِ لأَنَّ ذِکْرَ اللَّہِ وَالصَّلاَۃَ عَلَیْہِ إِیمَانٌ بِاللَّہِ وَعِبَادَۃٌ لَہُ یُؤْجَرُ عَلَیْہَا إِنْ شَائَ اللَّہُ مَنْ قَالَہَا وَقَدْ ذَکَرَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنَّہُ کَانَ مَعَ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -۔ [صحیح ]
(١٩١٧٥) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ جانور ذبح کرتے وقت تکبیر کے بعد کچھ زیادہ کرنا اللہ کے ذکر سے بہتر ہے اور جانور ذبح کرتے وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنا کہتے ہیں : مجھے یہ بھی پسند ہے بلکہ تمام حالات میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنا زیادہ اچھا ہے کیونکہ اللہ کے ذکر اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھنا عبادت ہے۔ کہنے والے کو اجر دیا جاتا ہے۔