(١٩١٩٣) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ عَنْ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ بَأْسَ بِالأُضْحِیَّۃِ الْمَقْطُوعَۃِ الذَّنَبِ ۔ وَہَذَا مُخْتَصَرٌ مِنَ الْحَدِیثِ الأَوَّلِ ۔ فَقَدْ رَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطِیَّۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْ شَاۃٍ قَطَعَ الذِّئْبُ ذَنَبَہَا یُضَحِّی بِہَا قَالَ : ضَحِّ بِہَا ۔ [ضعیف ]
(١٩١٩٣) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دم کٹے جانور کی قربانی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(ب) ابو سعید فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی بکری کے بارے میں پوچھا جس کی دم کو بھیڑیے نے کاٹ دیا تھا۔ کیا اس کی قربانی کر دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی قربانی کردو۔