hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19228

.

سنن البيهقي

19228
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٢٢٢) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہِ : لَمَّا رَوَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - نَہَی عَنْہُ لِلدَّافَّۃِ ثُمَّ قَالَ : کُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا ۔ وَرَوَی جَابِرٌ مَا ذَکَرْنَا کَانَ یَجِبُ عَلَی مَنْ عَلِمَ الأَمْرَیْنِ مَعًا أَنْ یَقُولَ نَہَی النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْہُ لِمَعْنًی فَإِذَا کَانَ مِثْلَہُ فَہُوَ مَنْہِیٌّ عَنْہُ وَإِذَا لَمْ یَکُنْ مِثْلَہُ لَمْ یَکُنْ مَنْہِیًّا عَنْہُ أَوْ یَقُولُ نَہَی النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی وَقْتٍ ثُمَّ أَرْخَصَ فِیہِ بَعْدَہُ وَالآخَرُ مِنْ أَمْرِہِ نَاسِخٌ لِلأَوَّلِ قَالَ وَقَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی مَوْضِعٍ آخَرَ یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ نَہَی النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَنْ إِمْسَاکِ لُحُومِ الضَّحَایَا بَعْدَ ثَلاَثٍ إِذَا کَانَتِ الدَّافَّۃُ عَلَی مَعْنَی الاِخْتِیَارِ لاَ عَلَی مَعْنَی الْفَرْضِ لِقَوْلِ اللَّہِ تَعَالَی فِی الْبُدْنِ { فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُہَا فَکُلُوا مِنْہَا وَأَطْعِمُوا } [الحج ٣٦] وَہَذِہِ الآیَۃُ فِی الْبُدْنِ الَّتِی یَتَطَوَّعُ بِہَا أَصْحَابُہَا۔ [صحیح۔ بخاری ٥٤٣٨]
(١٩٢٢٢) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیہاتیوں کے آنے کی وجہ سے منع فرمایا تھا۔ پھر فرمایا : کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ کرو اور حضرت جابر کی روایت بھی موجود ہے۔ جب ایسی صورت حال ہو جس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا تو ذخیرہ اندوزی سے پرہیز کریں ۔ اگر اس طرح کی صورت حال نہ ہو تو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ بہرکیف نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم ثانی پہلے حکم کو منسوخ کرنے والا ہے۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : دوسری بات بھی امام شافعی (رح) نے اس طرح کہی ہے کہ صرف بھوک اور قربانی کی قلت کی بنا پر گوشت ذخیرہ کرنے سے منع فرمایا۔ اللہ کا قول قربانی کے بارے میں ہے :{ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُھَا فَکُلُوْا مِنْھَا وَ اَطْعِمُوا } [الحج ٣٦] ” قربانی کرلینے کے بعد اس کا گوشت کھاؤ اور کھلاؤ۔ “