hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19249

.

سنن البيهقي

19249
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٢٤٣) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَخْبَرَہُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَدْ سَمَّاہُ نَافِعٌ فَنَسِیتُہُ أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ غِفَارٍ : قُمْ فَأَذِّنْ أَنَّہُ لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ مُؤْمِنٌ وَأَنَّہَا أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ ۔ أَیَّامُ مِنًی زَادَ سُلَیْمَانُ بْنُ مُوسَی : وَذَبْحٍ ۔ یَقُولُ أَیَّامُ ذَبْحٍ ابْنُ جُرَیْجٍ یَقُولُہُ ۔ [ضعیف ]
(١٩٢٤٣) نافع بن جبیر بن مطعم ایک صحابی سے نقل فرماتے ہیں جس کا نام نافع نے تو لیا لیکن میں بھول گیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غفار قبیلہ کے ایک شخص سے کہا : کھڑے ہو کر اعلان کر دو کہ جنت میں صرف مومن داخل ہوں گے اور یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ سلیمان بن موسیٰ نے زائد بیان کیا کہ ایام منیٰ قربانی کے دن ہیں۔