hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19306

.

سنن البيهقي

19306
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٣٠٠) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ الصَّیْرَفِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَشْعَثَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سَلَمَۃَ وَہُوَ ابْنُ أَبِی الْحُسَامِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ : أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ عَلَیْہِمَا السَّلاَمُ حِینَ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ أَرَادَتْ أَنْ تَعُقَّ عَنْہُ بِکَبْشٍ عَظِیمٍ فَأَتَتِ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ لَہَا : لاَ تَعُقِّی عَنْہُ بِشَیْئٍ وَلَکِنِ احْلِقِی شَعَرَ رَأْسِہِ ثُمَّ تَصَدَّقِی بِوَزْنِہِ مِنَ الْوَرِقِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ أَوْ عَلَی ابْنِ السَّبِیلِ ۔ وَوَلَدَتِ الْحُسَیْنَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَصَنَعَتْ مِثْلَ ذَلِکَ تَفَرَّدَ بِہِ ابْنُ عَقِیلٍ ۔ وَہُوَ إِنْ صَحَّ فَکَأَنَّہُ أَرَادَ أَنْ یَتَوَلَّی الْعَقِیقَۃَ عَنْہُمَا بِنَفْسِہِ کَمَا رُوِّینَاہُ فَأَمَرَہَا بِغَیْرِہَا وَہُوَ التَّصَدُّقُ بِوَزْنِ شَعَرِہِمَا مِنَ الْوَرِقِ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ ۔ [ضعیف ]
(١٩٣٠٠) ابو رافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت حسن بن علی کی پیدائش ہوئی تو والدہ نے ان کی جانب سے ایک بڑے مینڈھے کا عقیقہ کرنا چاہا تو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو عقیقہ نہ کر بلکہ ان کے سر کے بال اتار کر بالوں کے وزن کے برابر اللہ کے راستہ میں یا مسافروں پر چاندی صدقہ کرو۔ جب آئندہ سال حضرت حسین کی ولادت ہوئی تو حضرت فاطمہ نے اسی طرح کیا۔ اگر یہ حدیث صحیح ہے تو گویا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا عقیقہ اپنی جانب سے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرنے کا کہا۔