hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19310

.

سنن البيهقي

19310
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٣٠٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الإِمَامُ وَتَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : ذَہَبْتُ بِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ الأَنْصَارِیِّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - حِینَ وُلِدَ وَرَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی عَبَائَۃٍ یَہْنَأُ بَعِیرًا لَہُ فَقَالَ : ہَلْ مَعَکَ تَمْرٌ؟ ۔ فَقُلْتُ : نَعَمْ فَنَاوَلْتُہُ تَمَرَاتٍ فَأَلْقَاہُنَّ فِی فِیہِ فَلاَکَہُنَّ ثُمَّ فَغَرَ فَا الصَّبِیِّ فَمَجَّہُ فِی فِیہِ فَجَعَلَ الصَّبِیُّ یَتَلَمَّظُہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : حِبُّ الأَنْصَارِ التَّمْرَ ۔ وَسَمَّاہُ عَبْدَ اللَّہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩٣٠٤) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن ابی طلحہ انصاری کو لے کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، جس وقت وہ پیدا ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اونٹوں کے پاس تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تیرے پاس کھجور ہے ؟ میں نے اثبات میں جواب دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھجوریں پکڑ کر منہ میں ڈال کر چبائیں ، پھر نکال کر بچے کے منہ میں ڈال دیں۔ بچہ کھجور چوسنے لگا تو رسول اللہ نے فرمایا : انصار کھجور کو پسند کرتے ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا نام عبداللہ رکھ دیا۔