(١٩٣٢٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی السُّوقِ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا أَبَا الْقَاسِمِ فَالْتَفَتَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّمَا دَعَوْتُ ہَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : تَسَمَّوْا بِاسْمِی وَلاَ تَکْتَنُوا بِکُنْیَتِی ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ ۔ [صحیح ]
(١٩٣٢٦) حضرت انس (رض) بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بازار میں تھے۔ کسی شخص نے ابو القاسم کہہ کر آواز دی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مڑ کر دیکھا تو اس شخص نے کہا : میں نے اس شخص کو بلایا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میرے نام کو اختیار کرسکتے ہو لیکن میری کنیت جیسی کنیت نہ رکھو۔