hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19388

.

سنن البيهقي

19388
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٣٨٢) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : لاَ تَقْتُلُوا الضَّفَادِعَ فَإِنَّ نَقِیقَہَا تَسْبِیحٌ وَلاَ تَقْتُلُوا الْخَفَّاشَ فَإِنَّہُ لَمَّا خَرِبَ بَیْتُ الْمَقْدِسِ قَالَ : یَا رَبُّ سَلِّطْنِی عَلَی الْبَحْرِ حَتَّی أُغْرِقَہُمْ ۔ فَہَذَانِ مَوْقُوفَانِ فِی الْخَفَّاشِ وَإِسْنَادُہُمَا صَحِیحٌ۔ (ق) فَالَّذِی أُمِرَ بِقَتْلِہِ فِی الْحِلِّ وَالْحَرَمِ یَحْرُمُ أَکْلُہُ إِذْ لَوْ کَانَ حَلاَلاً لَمَا أَمَرَ بِقَتْلِہِ فِی الْحَرَمِ وَلاَ فِی الإِحْرَامِ وَقَدْ نَہَی اللَّہُ عَنْ قَتْلِ الصَّیْدِ فِی الإِحْرَامِ وَالَّذِی نُہِیَ عَنْ قَتْلِہِ یَحْرُمُ أَکْلُہُ إِذْ لَوْ کَانَ حَلاَلاً لأَمَرَ بِذَبْحِہِ وَلَمَا نَہَی عَنْ قَتْلِہِ کَمَا لَمْ یَنْہَ عَنْ قَتْلِ مَا یَحِلُّ ذَبْحُہُ وَأَکْلُہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ [حسن ]
(١٩٣٨٢) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ تم مینڈکوں کو قتل نہ کرو۔ کیونکہ ان کی آواز میں تسبیح ہے اور تم چمگادڑ کو قتل نہ کرو۔ کیونہ جب بیت اللہ مقدس کی بربادی ہوئی تو اس نے کہا تھا : اے میرے رب ! مجھے سمندر پر غلبہ دے یہاں تک کہ میں ان لوگوں کو غرق کر دوں۔ یہ دونوں روایات چمگادڑ کے بارے میں موقوف ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حل وحرم میں اس کے قتل کا حکم دیا۔ جو اس کے حرام ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اگر یہ حلال ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حرم میں اس کے قتل کی اجازت نہ دیتے۔ کیونکہ حرم میں اللہ رب العزت نے حرم میں شکار کو منع کیا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قتل سے منع کرنا بھی اس کے حرام ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اگر حلال ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو ذبح کرنے کا حکم دیتے تو جس کا ذبح کرنا اور کھانا جائز ہے اس کے قتل سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع نہیں کیا۔